فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی

ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور ہالی وڈ کی کامیاب فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑ گئی۔

معروف امریکی فلم پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی یونیورسل پکچرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کی ریلیز ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

یونیورسل پکچرز کا کہنا ہےکہ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 رواں سال 25 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ہم ابھی یہ جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کب بڑی تعداد میں فلمی شائقین سنیما گھروں کا رخ کریں گے۔

امریکی پروڈکشن کمپنی کے اس فیصلے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ موسم سرما تک کورونا وائرس کی ویکسین امریکا اور کینیڈا میں وسیع پیمانے پر دستیاب ہو جائے گی جو کہ مشترکہ طور پر دنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ ہے۔

فلم اسٹوڈیوز اپنی بھاری بجٹ کی فلمیں اس وقت تک ریلیز نہیں کرنا چاہتے جب تک وہ بڑی تعداد میں شائقین کو اپنی طرف متوجہ نہ کر سکیں تاکہ وہ پروڈکشن اور مارکیٹنگ کے اخراجات پورے کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں