پی آئی اے نے مسافروں کی بڑی مشکل آسان کردی

پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال کردی ، فضائی سروس کورونا کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔

پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا ،ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی ، دو طرفہ پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کوآپریٹ کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پی کے 650 لاہور سے اسلام آباد کے لئے 26 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی ، پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر لاہور ایئر پورٹ پر کیک کاٹاگیا، اسٹیشن منیجراور عملے نے مسافروں کو الوداع کیا۔

خیال رہے پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد یک طرفہ کرایہ 6 ہزار 848 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس کورونا کی وجہ سے معطل تھی۔

یاد رہے کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو کھانا اور مشروبات پیش کرنے پر پابندی اٹھانے کی تجویز دی تھی۔

عرفان صابر ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا وبا کا پھیلاوٴ روکنے میں قومی کاوشیں کامیاب رہیں،ایئرلائنز کو اندرون ملک پروازوں پرکھانے اور مشروبات پیش کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں