ملک ایک بار پھر کروانا کی پیٹ میں۔

ملک بھر میں کورونا وائر س کے کیسز میں ایک بار پھر سے تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شہریوں کو ویکسین لگانےکا سلسلہ تا حال شروع نہیں ہوسکا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے وار بڑھنے لگے۔ چوبیس گھنٹوں کےدوران 52 افراد جان سے چلے گئے۔ ایک ہفتے میں گیارہ ہزار 73 افراد کورونا وائرس کاشکار ہوئے، اور 357 افراد جان کی بازی ہارگئے۔وزارت صحت کےحکام کہتے ہیں کہ شہریوں کی مسلسل لاپرواہی کے باعث کوروناکےکیسز بڑھ رہے ہیں۔ ایک طرف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا ویکسین کی فراہمی سست روی کا شکار ہے تو دوسری طرف طبی عملہ ویکیسن لگوانے میں زیادہ دلچسپی لیتا دکھائی نہیں دیتا۔پمز اور وزارت صحت سندھ نے ویکیسن نہ لگوانے والوں کےخلاف سخت تادیبی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔دنیا بھر کے کئی ممالک میں شہریوں کو ویکسین کی فراہمی جاری ہے لیکن پاکستان میں تاحال یہ ویکسین صرف ہیلتھ ورکرز تک ہی پہنچائی جارہی ہے۔وفاقی حکومت نے ویکسین کی خریداری کیلئے بجٹ مختص تو کیا تھا لیکن ابھی تک اس کی خریداری نہ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں