ایران نے 5 سال سے قید ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زغاری ریٹکلف کو رہا کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نازنین زغاری کو رہائی کے بعد ایک اور الزام میں عدالت نے سمن جاری کرتے ہوئے14 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
نازنین زغاری کو 2016 میں ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
انہیں4 سال جیل میں گزارنے کے بعد گذشتہ برس مارچ میں گھر پر نظربند کر دیا گیا تھا۔
گرفتاری کے وقت نازنین زغاری غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز میں کام کر رہی تھیں۔