شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی ۔

ریلوے پولیس کے مطابق کراچی ایکسپریس کے انجن کا بریک کلپ گر کر ریلوے پٹریوں کے درمیان کانٹے میں پھنس گیا او رشاہ حسین ایکسپریس اس دوران پٹری میں پھنسے کلپ کانٹے کے مقام پر پہنچ گئی۔

تاہم ریلوے بالائی پل کے نیچے موجود شہریوں نے خطرے کو بھانپ کر شاہ حسین ٹرین کے ڈرائیور کو ٹرین روکنے کا اشارہ کیا، اسی دوران انجن ڈرائیور نے شہریوں کے ہجوم کا اشارہ دیکھ کر ٹرین کو روک کر حادثے سے بچالیا۔

ریلوے ٹیکنیکل ٹیم نے پٹریوں کے کانٹے میں پھنسے کلپ بریک کو نکال کر ٹریک کلیئر کردیا اور شاہ حسین مسافر ٹرین کو آدھے گھنٹے بعد روانہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں