لندن کے ایک بینک میں موجود حکومت پاکستان کے 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد

لندن کے ایک بینک میں موجود حکومت پاکستان کے 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد ہو گئے۔

لندن ہائیکورٹ نے تین ہفتے قبل براڈشیٹ کےحق میں پاکستانی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

بینک نے ہائیکورٹ اور براڈشیٹ کو تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ منجمدکرنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی، بینک میں منجمد کی گئی رقم کا فیصلہ جون کی سماعت میں ہوگا۔

براڈشیٹ کے وکلا کی نیب اور پاکستانی اٹارنی جنرل کو لکھےخط کی کاپی جیونیوز نے حاصل کر لی ہے۔

سربراہ براڈ شیٹ کاوے موسوی کا کہنا ہےکہ نیب سے قانونی اخراجات کے حصول کے لیے ہائیکورٹ سے رابطہ کیا جائے گا، پاکستان کے مثبت ردعمل نہ ملنے پر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں بچا تھا۔

کاوے موسوی نےکہا کہ حکومت پاکستان کا بینک پر مقدمہ قانون کی حکمرانی سے انکار کے مترادف ہوگا، پاکستان پہلے ہی براڈ شیٹ کو دسمبر میں 28 ملین ڈالر ادا کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں