پی ایس ایل کے بقیہ میچز جون میں کرائے جانے کا امکان

پی سی بی نے سپر لیگ کے 20 مقابلوں کے لیے جون 2021 کی ونڈو نکالی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقابلوں کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی مضبوط وینیو ہے جب کہ جون میں پی ایس ایل میچ کرانے کا مقصد آئی پی ایل کے ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی دستیابی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کرانے کے لیے آج چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت اہم ورچوئل اجلاس ہوا جس میں لاہور قلندرز کی انتظامیہ چیئرمین کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی فرم کی خدمات اور اخراجات پر فرنچائزز کو چیئرمین اعتماد میں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں