نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 90 پیسے مہنگی کردی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیاں مارچ کے بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں گی۔
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔