وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول مختلف شہروں کے 24 گھنٹے تک مسلسل دورے کیے اور فرائض سے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا۔
عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے اور عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 25 افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے 12 افسر معطل کردیے اور 4 کو عہدوں سے ہٹا دیا جب کہ متعدد افسروں کو شوکاز نوٹس اور ناقص کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جو کام کرے گا، وہی عہدے پر رہےگا۔