پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے کے بعد پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نجی مصروفیات پر لاہور میں موجود ہیں اور اپنے دورے کو بھرپور طریقے سے انجوائے کررہے ہیں۔
گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے لاہور میں نوجوانوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلی ، نوجوان ڈیرن سیمی کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر حیران اور خوش ہوئے۔
سیمی نے ایک نوجوان کی بال کو بیمر قرار دیا اور فری ہٹ کا اشارہ کرکے سب فیز کو محظوظ کیا۔
ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ اور ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے عشائیے پر مدعو کیا تو سیمی نے تکہ کباب خود بناکر موقع کو یادگار بنایا۔
ڈیرن سیمی جو ڈیرن سیمی خان کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مقامی شاپنگ مال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ورچوئل کرکٹ کھیلنے کے ساتھ فینز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ایم جی پاکستان کا بھی دورہ کیا۔