گوجرانوالہ۔نجی ہاسنگ سوسائٹی کیخلاف متاثرین کا احتجاج ،احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملہ اور مظاہرین آپس میں الجھ پڑے ،سکیورٹی عملہ کی لا ٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ سے تین افراد جاںبحق اورمتعدد ذخمی ہو گئے

گوجرانوالہ۔نجی ہاسنگ سوسائٹی کیخلاف متاثرین کا احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملہ اور مظاہرین آپس میں الجھ پڑے ،مظاہرین کا پتھراو سکیورٹی عملہ کی مظاہرین پر لا ٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ سے دو افراد جان بحق دس ذخمی ہو گئے ،ذخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا


مظاہرین اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان جھڑپ کی ویڈیو

نجی ہاسنگ سوسائٹی ملکان کی جانب سے اراضی کے عوض رقم نہ دینے پر زمینداروں نے احتجاج کیا احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملہ اور زمیندار آپس میں الجھ پڑیزمینداروں کے پتھراو کے جواب میں سکیورٹی عملہ نے مظاہرین پر لا ٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا تصادم کے نتیجہ میںدو افراد جان بحق جبکہ دس افراد ذخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دوسری طرف واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے سوسائٹی ما لکان احمد اوجلہ اور وقاص اوجلہ کو حراست میں لے لیا ہے بعدازاں مظاہرین نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کراحتجاج کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں