بزرگ افراد کورونا ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں: این سی او سی

اسلام آباد: این سی او سی نے بزرگ افراد پر کورونا وائرس کی ویکسی نیشن یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

این سی او سی نے ملک میں کورونا کی بڑھتی شرح پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے داخلے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں شرح اموات سب سے زیادہ پنجاب میں ہورہی ہیں جو مجموعی شرح اموات میں کا 55 فیصد ہے۔

این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہےکہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سیاحت کو بند کرنے پر غور کیا جائے گا۔

این سی او سی نے زور دیا کہ بزرگ افراد کورونا ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں کیونکہ کورونا سے شرح اموات بزرگ افراد میں زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں