سری نگر : مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے کئی گھروں کو آگ لگا دی جبکہ فائرنگ کرکے ایک نواجوان کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، غاصب فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد سے کئی گھروں کو نظرِ آتش کر دیا، جس کے بعد سرچ آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج کشمیریوں پر پیلٹ گنز سے وار کئے ، جس کے باعث متعداد نوجوان زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب راولپورہ میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تاہم علاقے میں انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے۔
اس حوالے سے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا بھارتی فوج نے 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اور کشمیریوں کےمکانات دھماکاخیز مواد سے تباہ کررہی ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 7مکان دھماکہ خیز مواد سے اڑائے، کشمیریوں کےسرسے چھت بھی چھینی جارہی ہے اور بھارتی فوج کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔