خون سفید ہوگیا، بیٹے کی فائرنگ سے ماں سمیت 5 افراد قتل

سوات: کے پی کے ضلع سوات میں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی والدہ اور دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔

دلخراش واقعہ سوات کے علاقے دیوالئی میں پیش آیا، جہاں ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اس کی ماں ، دو بھائی ، بھابھی اور بھانجہ جاں بحق ہوا جبکہ دو بھابھیاں اور ایک بھتیجا شدید زخمی ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی تو دلخراش منظر دیکھ کر شدید مضطرب ہوئے، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

دلخراش واقعے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کی گئی اور اس کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو ملزم پولیس کی حراست میں آگیا، فوری طور پر ملزم نے قتل سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کے لئے اسے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں