رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی خاص وجہ کیا ہے؟

بارسلونا: شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے اپنے ریکارڈ بک میں مزید اضافہ کردیا ہے، فٹ بالر کی اس ہیٹ ٹرک کی خاص بات کیا ہے؟ جانئے۔

اٹالین فٹبال لیگ میں یووانٹس نے رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت کیگلیری کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی تھی، یووانٹس کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک کی۔

شہرہ آفاق فٹ بالر کی ہیٹ ٹرک کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے تینوں گولز مختلف انداز سے کئے، رونالڈو کی جانب سے پہلا گول بذریعہ ہیڈ کیا دوسرا گول دائیں پاؤں جبکہ تیسرا گول بائیں پاؤں سے کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ رونالڈو نے یہ تینوں گول پہلے ہاف کے ابتدائی 22 منٹ میں کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے اوسان خطا کئے۔

اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ ہی رونالڈو نے برازیلی لیجنڈ فٹبالر پیلے کے 767 گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا، شہرہ آفاق کے گولز کی تعداد 770 تک جاپہنچی ہے جبکہ پیلے نے آفیشل میچ میں 767 گولز اسکور کررکھے تھے۔

برازیل کے شہرہ آفاق کھلاڑی پیلے نے رونالڈو کی جانب سے ہیٹ کرنے اور ان کا آفیشل میچز میں زیادہ گولر کرنے کا ریکارڈ توڑنے پر پرتگالی فٹ بالر کو مبارک باد دی ہے۔

پیلے نے معروف ویڈیو ایپلی کیشن سائٹ انسٹا گرام پر لکھا کہ “تمہیں کھیلتا دیکھنا مجھے بہت پسند ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں