اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسلام آباد اور کراچی سمیت 15 شہروں میں ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
این سی او سی نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی سمیت 15 شہروں میں ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اسلام آباد میں ماس ویکسی نیشن سینٹر کے قیام کی تیاریاں جاری ہیں جہاں 18 بڑے اور 12 چھوٹے کمروں پر مشتمل سینٹر میں 3 ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور 40 ویکسینیٹرز کے ساتھ 14 ڈیٹا آپریٹرز مامور ہوں گے۔
دوسری جانب ملک بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن دی جارہی ہے۔