دورہ جنوبی افریقا کیلئے منتخب کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکواڈ میں شامل 35 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی وہ جمعرات کو لاہور پہنچیں گے۔

پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا جب کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کرکٹر کا ٹیسٹ اب جمعرات کو ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت ہو گی اور پھر 2 روز کی آئسولیشن کے بعد تیسرا ٹیسٹ ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے لیے 27 مارچ کو خصوصی چارٹرڈ طیارے سے روانہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں