کوئٹہ: گھر کی بیٹھک میں فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے مالک سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ٹی اینڈ ٹی کالونی میں محمد طارق نامی شخص کی بیٹھک میں روزانہ اس کے دوست آکر بیٹھتے تھے جہاں منگل کی شب مسلح افراد نے اس بیٹھک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 45سالہ محمد طارق اور اس کا ایک دوست موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد طارق کے دیگر دو ست موقع پر موجود نہیں تھے جس کے باعث شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فائرنگ محمد طارق کے دوستوں نے کی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی اور مشتبہ افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔