واشنگٹن: ٹیسلا کمپنی کے سینکڑوں ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ایلون مسک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ ان کی کمپنی میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موجود ہے۔ جس کے سینکڑوں ملازمین عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات کرنے کے بعد کمپنی کو دوبارہ کھولا گیا تھا لیکن اس کے باوجود سینکڑوں ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی ٹیسلا کمپنی کے 450 سے زائد ملازمین کورونا وبا کا شکار ہوئے تھے اور اب ایک بار پھر اس کمپنی میں کورونا وبا کا تیزی سے پھیلاؤ سامنے آیا ہے۔ ٹیسلا کمپنی میں 10 ہزار کے قریب افراد روزگار سے وابسطہ ہیں۔