گوجرانوالہ سابق ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ( ر )سہیل اشرف نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکموں کے افسروں اور ڈپٹی کمشنر دفتر کے افسران وملازمین سے الوداعی ملاقات کی ، تقریب سے نئے تعینات ہو نیوالے قائم مقام کمشنر وڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) علی اکبر بھنڈر اور دیگرنے بھی شرکت کی،الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تقریباً ڈیڑھ سال فرائض سر انجام دیئے اور تمام محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ ٹیم کی طرح مل کر کام کیا ، انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ کو خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ نئے ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے ، آپ نے اپنی تعیناتی کے دوران بہترین کام کیے ہیں، جنہیں گوجرانوالہ کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، عوامی فلاح کے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گا، شہر وضلع اور اداروں کی بہتری کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments