پی ڈی ایم کی سیاست کھل کر سامنے آ گئی:حامد ناصر چٹھہ

وزیرآبادسابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری حامدناصر چٹھہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست کھل کر قوم کے سامنے آ گئی ہے ،یہ صرف عمران خان کی مخالفت میں اکٹھے ہوئے تھے ، ان کی سیاسی دکانداریاں مختلف ہیں جس میں یہ کسی دوسر ے فریق کو اپنے اوپر برتری لیتا نہیں دیکھ سکتے ،میاں نواز شریف اگر واقعی ہی بہادر اور محب وطن ہیں تو وطن واپس آ کر حالات کا سامنا کریں ،آصف زرداری نے بروقت سیاسی چال چل کر اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کو چاروں شانے چت کر دیا ہے ، اگر اپوزیشن مخلص ہے تو اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں الیکشن ریفارمز مشترکہ طور پر کی جائیں ۔خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب وقت کم ہے ا نہیں سب سے پہلے مہنگائی کو قابو کرنا ہے ، عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دینا ہی ہوگا تا کہ وہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر ذی شعور جانتا ہے کہ حکومت کو مسائل ورثے میں ملے ہیں، مشکل حالات کے باوجود عمران خان میں صلاحیت ہے کہ وہ قوم کو بحرانوں سے نجات دلا سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں