’گزشتہ روز ملک بھر میں ویکسی نیشن کی شرح سب سے زیادہ رہی‘

اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں ویکسی نیشن کی شرح سب سے زیادہ تھی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے زیادہ 41 ہزار ویکسین لگوائی گئیں اور کل ویکسی نیشن میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زائد شرح تھی جب کہ گزشتہ روز بزرگ شہریوں نے 28 ہزار 424 ویکسین لگوائی۔

اسد عمر نے اپیل کی کہ براہ کرم ہر ایک جو 70 سال سے زیادہ ہے وہ ویکسین لگوانے کے لیے اندارج کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں