لودھراں میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کار پر فائرنگ کا واقعہ اللہ ورایا چوک کہروڑ پکا میں پیش آیا، فائرنگ کی زد میں آکر 4 افراد ہلاک اور 2 راہ گیر زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
ریسکیو ٹیمیں اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔