مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نے نہتی عورت کی زبان بندی اور اسے ہراساں کرنے کے لیے بلایا ہے۔
نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بھیجے گئے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ نیب کا کال اپ نوٹس نہیں بلکہ عمران خان کا کال اپ نوٹس ہے۔
ان کا کہنا تھا جو سوالات مریم نواز کو نوٹس میں بھیجے گئے ہیں ان کا جواب مریم نواز دے چکی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نہتی عورت کی زبان بندی اور ہراساں کرنے کے لیے بلایا گیا ہے، آج ملک پر سلیکٹڈ ٹولا مسلط ہے، اس ٹولے نے پاکستانی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔