پاکستان 18 مارچ ، 2021ویب ڈیسک
پشاور ہائیکورٹ کے باہر کیپٹن (ر) صفدر کو انڈہ مارنے کی کوشش
پشاور ہائیکورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر کو انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی۔
کیٹپن (ر) صفدر درخواست قبل از گرفتاری کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے کہ ایک شخص کی جانب سے انہیں انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی، انڈہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بجائے مسلم لیگ ن کے کارکن کو جا لگا۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر ڈنڈا اٹھا کر انڈہ مارنے والے شخص کی طرف دوڑے تاہم نامعلوم شخص رکشے میں سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، بعد ازاں لیگی رہنما کو انڈہ مارنے والے شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر بھی انڈے اور سیاہی سے حملہ کیا گیا تھا۔