پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ زارا نور عباس نے ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا 16 سالہ بیوٹی بلاگر زہرہ نقوی سے ملاقات کی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں زارا نور عباس ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا کم عمر بیوٹی بلاگر زہرہ نقوی سے خوش دلی سے ملاقات کر رہی ہیں۔
زہرہ نقوی بھی زارا سے مل کر بہت خوش ہیں اور مسکرا مسکرا کر باتیں کر رہی ہیں۔
زہرہ سے ملاقات کے دوران زارا نے ان سے لپ اسٹک کے متعلق پوچھا اور ان کی خوبصورتی اور معصومیت کی تعریف بھی کی۔
بیوٹی بلاگر زہرہ ادکارہ زارا نور عباس سے مل کر بہت خوش ہوئیں اور انہیں گلے لگا لیا۔
سوشل میڈیا صارفین زارا نور کی زہرہ نقوی سے اس خوشگوار ملاقات کو بہت سراہ رہے ہیں اور زارا کے اس مثبت عمل کے لیے پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔