اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ اب حکومت نے سکھ کا سانس لیا ہے اور وزیراعظم نے ٹیم کو کہہ دیا ہے کہ آخری دو سال ہیں اب کام کریں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ ہوتا تو عمران خان ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار تھے، اب حکومت نے سکھ کا سانس لیا ہے اور وزیراعظم نے ٹیم کو کہہ دیا ہے کہ آخری دو سال ہیں اب کام کریں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں سب کے ساتھ بات چیت ہو ، اصلاحات کرنی ہیں، اس لیے بات چیت کے دروازے کھولنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو کسی نے مینیج نہیں کیا اور وہ سندھ حکومت نہیں چھوڑنا چاہتے۔