پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا مسلسل چوتھا مثبت دن رہا۔
شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس آج 593 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 450 پر بند ہوا ہے۔
100 انڈیکس گذشتہ 4 کاروباری سیشنز میں 2 ہزار 670 پوائنٹس بڑھا ہے۔
4 روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 423 ارب روپے بڑھ کر آٹھ ہزار ستر ارب روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ ہفتے سیاسی صورتحال پر تشویش پر 100 انڈیکس تین ہزار پوائنٹس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 544 ارب روپے کم ہوئی تھی۔
آج شیئرز بازارمیں اکاون کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جو 25 فروری کے بعد بازارکا بلند ترین حجم ہے، ریڈی بازار کے کاروبار کی مالیت 24 ارب روپے سے زائد رہی۔