امریکہ میں ایک ہیکر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے باراک اوباما، بل گیٹس، کِم کارڈیشیئن ویسٹ، کانیے ویسٹ اور ایلون مسک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیے۔
گراہم آئیوان کلارک نامی نوجوان نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک بڑے بٹ کوائن فراڈ کے لیے کئی مشہور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کیے۔
کلارک ہے جس نے ٹوئٹر کے ایک اہلکار کا روپ دھار کر ادارے کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کی اور دو دیگر ہیکرز کے ساتھ مل کر ہیکنگ کی۔ کلارک کے ساتھیوں 22 سالہ نیما فاضلی اور19 سالہ میسن شیپرڈ شامل ہیں۔
اقبال جرم کرنے پر گراہم آئیوان کلارک کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اس ہیکر نے مشہور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے بٹ کوائن کے فراڈ کی منصوبہ بندی کی تھی۔
ہیکنگ جیسا مجرمانہ فعل اس نے 17 سال کی عمر میں جس کے سبب کلارک کو ‘کم سن مجرم’ کے طور پر سزا دی گئی ہے۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجازت اور نگرانی کے بغیر کلارک کمپیوٹرز استعمال نہیں کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بل گیٹس، سابق امریکی صدرباراک اوباما، مائیک بلوم برگ، امیرترین شخص جیف بیزوس، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور ٹیکسی کمپنی اوبر کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا۔
گزشتہ سال بل گیٹس کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی: ‘ہر کوئی مجھ سے کہہ رہا ہے کہ میں لوگوں کی مدد کروں۔ آپ مجھے ایک ہزار ڈالر بھیجیں، میں آپ کو دو ہزار ڈالر واپس بھیجوں گا۔’ اس فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی جمع کی گئی۔
سب سے پہلے دنیا کے امیرترین شخص اور کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا جہاں سے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اسکینڈل کے متعلق ٹوئٹ ہوئی۔
چند لمحوں بعد مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کا اکاؤنٹ ہیک ہوا اور اس میں بٹ کوئن والٹ کا ایڈریس تھا۔ دونوں اکاؤنٹس سے بیک وقت اتنی ہی رفتارسے ٹوئٹ کیے جارہے تھے جتنی رفتار سے ڈیلیٹ کیا جا رہا تھا۔
ایلون مسک اور بل گیٹس کے اکاؤنٹس سے ٹوئٹ ہوتے ہی سابق امریکی صدرباراک اوباما، مائیک بلوم برگ،امیر ترین شخص جیف بیزوس، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور کاریں کرائے پر دینے والی کمپنی اوبر کا اکاؤنٹ ہیک ہوا۔