ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہ بنایا جاسکا۔
جی نیوز کے مطابق کورونا میں پھیلاؤ کی وجہ سے اسلام آباد میں 46 فیصد، ملتان میں 41، لاہور میں 37 اور بہاولپور میں 27 فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات میں 67 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں جب کہ پشاور میں 51 اور اسلام آباد میں 43 فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں آج کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک جا پہنچی جب کہ مزید 40 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔