امریکی سینیٹرز نے بھارت کو پابندیوں سے خبردار کردیا۔
غیرملکی تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹ رابرٹ مینیڈز نے امریکی وزیر دفاع کو خط لکھا ہے جس میں بھارت میں مسلم مخالف رویوں، کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنےاورپابندیاں لگانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
سینیٹ قیادت نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدارسےہٹنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزیردفاع سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی ہم منصب سےملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتشویش سےآگاہ کیا جائے۔