ممبئی: امریکی کمپنی ایمیزون بالی وڈ میں پہلی فلم بنا رہی ہے جس میں بالی وڈ کے معروف فلم اسٹار اکشے کمار اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمیزون کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق فلم کا نام رام سیتو ہو گا جو سب سے پہلے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ سینما گھروں کو رخ کرنے سے اجتناب برت رہے ہیں اور فلموں کے شوقین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ فلمیں گھروں میں ہی دیکھ سکیں۔
https://www.instagram.com/p/CMizrpTHs0F/
بھارت کے سینسر اصول ایمیزون اور نیٹ فلکس جیسی اسٹریمنگ سروسز پر لاگو نہیں ہوتے ہیں لیکن سینما اور ٹی وی پر دکھائی جانے والی فلموں میں سے سین ضرور کاٹ دیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود گزشتہ دنوں ایمیزون کو تانڈو نامی ڈرامے کی وجہ سے معافی مانگنا پڑی تھی۔
ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے گزشتہ ماہ بھارت کا دورہ کیا تھا تو انہوں ںے بالی وڈ کے فلم سازوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایمیزون ہر ملک میں اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے لیکن بھارت سے بہتر کہیں نہیں کر رہا ہے۔