سادھوکی میں تجاوزات کیخلاف آ پر یشن ،تاجروں کا احتجاج

سادھوکی بغیر نوٹس ٹائون کمیٹی عملہ کی جانب سے سادھوکے میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا ، دکاندار جی ٹی روڈ بلاک کر کے سراپا احتجاج بن گئے ، ڈی ایس پی سرکل نے مذاکرات کرکے ٹریفک بحال کرا دی۔بتایا گیا ہے کہ ٹائون کمیٹی نے کامونکے کارپوریشن کے عملہ اور پولیس کے ہمراہ بھاری مشنری سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کردیا ،دو کھوکھے ،دکانوں کے آگے لگے ہوئے 15شٹر بلڈوز کرد ئیے ، اس دوران متا ثرہ دکانداروں نے اکٹھے ہو کر احتجاج شروع کر دیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے جی ٹی روڈ بلاک کر دی ، ایک گھنٹہ ٹریفک رکی رہی ۔ اس دوران ڈی ایس پی سرکل ملک عامر نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر کے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال کرائی ، دکانداروں کے مطابق ٹائون کمیٹی کو اطلاع دے کر آپریشن کرنا چاہیے تھا تاکہ ان کے ساتھ تعاون کیا جاتا ۔ ٹائون کمیٹی عملہ کے مطابق غیر قانونی قبضہ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جا ری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں