گوجرانوالہ ایڈیشنل سیشن جج نے سنٹرل جیل میں بند نادار ملزموں کی درخواست ضمانتیں سیشن کورٹ بھجوانے کا حکم دیدیا اور ماہانہ دورہ پر تین اسیروں کو ضمانت پر رہا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گلزار احمد خالد نے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا آصف مصطفی کے ہمراہ سنٹرل جیل کا ماہانہ دورہ کیا ۔فاضل جوڈیشل افسروں نے سپرنٹنڈنٹ جیل مرزا ساجد بیگ کے ہمراہ جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا ۔منشیات فروشی سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے بند ملزموں نے ایڈیشنل سیشن جج سے مقدمات کی جلد سماعت کی فریاد کی جبکہ متعدد ملزموں کا کہنا تھا کہ وہ غریب ہیں وکیل نہیں کر سکتے ،ایڈیشنل سیشن جج گلزاراحمد خالد نے ملزموں کی فریاد کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پراسیکیوشن کو منشیات فروشی کے مقدمات کے چالان سماعت کے لیے عدالتوں میں بھجوانے اور غریب ملزموں کی درخواست ضمانتیں سیشن آفس بھجوانے کی سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی جبکہ انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں قید تین ملزموں کو انکے ذاتی مچلکوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments