گوجرانوالہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملکیتی نو منزلہ پارکنگ پلازہ کی102دکانوں کی نیلامی کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن پارکنگ پلازہ فعال ہوسکا اور نہ چیئر لفٹ لگ سکی جبکہ پارکنگ پلازہ کی دکانوں کو بجلی کی سپلائی کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اورگیپکو کے درمیان ٹھن گئی ہے ، پارکنگ پلازہ فعال نہ ہونے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ، ذرائع کے مطابق میٹرو پولٹین کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے جنوری2020 میں 9رکنی نیلام کمیٹی کے ذریعے پارکنگ پلازہ کی دکانوں کی نیلامی کی،جس میں تہہ خانہ کی 36، گراؤنڈ فلور کی 32 اورفرسٹ فلور کی34دکانیں شامل تھیں ، دکانداروں نے اپنے ذمہ واجبات ادا کردیئے اور تین ماہ کا ایڈوانس کرایہ جمع کرادیا ، پارکنگ پلازہ میں چیئر لفٹ ،بجلی کے کنکشن اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بغیر ہی نوٹسز جاری کردیئے گئے اور انہیں15روامیں قبضہ لینے کا حکم دیا جس پر بیشتر دکانداروں نے سہولیات کے بغیر قبضہ لینے سے انکار کردیا اور بعض نے عدالت سے رجوع کرلیا ، قائمقام کمشنر کیلئے بھی پارکنگ پلازہ کو فعال کرنا چیلنج بن گیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments