ڈسکہ ضمنی الیکشن: وفاقی کابینہ نے رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دے دی

سپریم کورٹ اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے باعث ڈسکہ ضمنی الیکشن کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کو ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز کے ذریعے امن وامان یقینی بنایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی کے واقعات پیش آئے تھے اور پھر مسلم لیگ ن کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ کروانے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں