افغانستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شسکت دیکر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
ابو طبی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو 45 رنز سے شکست دی۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں کریم جنت، عثمان غنی اور محمد نبی کی شاندار بلے بازی کے باعث 193 رنز اسکور بورڈ پر سجائے جس کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
افغانستان کی جانب سے کریم جنت نے 54، عثمان غنی نے 49 اور محمد بنی نے 40 رنز بنائے جب کہ زمبابوے کی جانب سے ریان برل 40 اور ڈونلڈ ٹریپانو 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
افغانستان کے راشد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد نبی اور نوین الحق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نبی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں افغانستان کو زمبابوے کے خلاف دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔