ملتان میں کسان اتحاد کی ٹریکٹر ریلی، 31 مارچ کو لاہور میں بھی دھرنا دینے کا اعلان

ملتان میں کسان اتحاد نے مہنگی بجلی، ڈیزل، کھاد اور زرعی اجناس کی قیمتیں کم ہونے پر ٹریکٹر مارچ کیا۔

ملتان میں کسان اتحاد نے این ایل سی بائی پاس پر ٹریکٹر ٹرالی مارچ کیا جو چونگی نمبر 9 اور عید گاہ روڈ خانیوال پہنچا۔

ارچ میں سیکڑوں ٹرالیوں پر کاشت کار سوار تھے جنہوں نے جگہ جگہ رک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ احتجاج میں شریک کاشت کاروں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 31 مارچ کو پاکستان بھر سے کاشت کار ٹرالیوں پر لاہور پہنچیں گے اور دھرنا دے دیں گے۔

مظاہرین کے مطابق موجودہ حکومت نے کسانوں کو ان کی زرعی اجناس کی قیمت ان کی لاگت سے بھی کم ادا کی ہے جبکہ ڈیزل، بجلی اور کھاد اس قدر مہنگی ہو گئی ہے کہ زرعی ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔

کاشت کاروں نے مطالبہ کیا کہ ٹیوب ویل چلانے کیلئے بجلی کے بل معاف کیے جائیں اور بجلی، کھاد اور ڈیزل پر سبسڈی دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں