صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں مسجد کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسجد کی چھت گرنے کا واقعہ پاکپتن کے علاقے چک ون کے میں پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مسجدکی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچیاں جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔