کراچی: بلدیہ میں زہریلی چیز کھانے سے تین بچے بے ہوش

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں زہریلی چیز کھانے یا کسی کے کھلانے سے تین کم سن بچے بے ہوش ہو گئے۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے گلشن غازی بلاک اے میں باڑے قریب سے 4 سالہ بچہ محمد اقبال، تین سالہ بچی حفضہ اور دو سالہ فاطمہ بے ہوشی کی حالت میں ملے جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ بچوں کو کسی نے کوئی چیز کھلائی یا انہوں نے ازخود کوئی چیز کھائی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں