کورونا وائرس:پاکستان میں مزید 42 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 42 اموات اور 3 ہزار 876 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 799 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 29 ہزار 576 ہے۔ 5 لاکھ 79 ہزار 760 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 944 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 478، خیبر پختونخوا 2 ہزار 202، اسلام آباد میں 539، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 330 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 50 ہزار 843، خیبرپختونخوا میں 78 ہزار 653، سندھ 2 لاکھ 62 ہزار 796، پنجاب میں ایک لاکھ 95 ہزار 87، بلوچستان میں 19 ہزار 306، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 483 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں