سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں آج دوسرے روز بھی سونے کی قیمت اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے اضافہ ہوا اور وہ 91 ہزار 907 ہوگئی جب کہ 22 قیراط 10 گرام سونا 84 ہزار 248 روپے میں فروخت ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1737 ڈالر پر پہنچ گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں