آسٹریلیا میں شدید بارشیں، ساحلی پٹی کو 50 برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا

شدید بارشوں کے باعث آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی کو 50 سالوں کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔

آسٹریلیا کے مشرقی حصے میں ہونے والی بارشوں نے نیو ساؤتھ ویلز میں تباہی مچا دی ہے،کئی علاقے ڈوبنے سے اہم شاہرائیں بند ہو گئی ہیں جبکہ متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں اندازے سے کئی زیادہ بدترین صورتحال ہے، مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیمز میں پانی کی سطح آخری حد تک پہنچ گئی ہےاور 13 علاقوں میں ابھی بھی سیلاب کی وارننگ موجود ہیں۔

مسلسل ہونے والی بارشوں سے دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے اور سڈنی کے نشیبی علاقوں میں ہزاروں افراد کو راتوں رات انخلا کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

موسمی صورتحال کے باعث نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا ویکسین کی ڈلیوری کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں