لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14.7 فیصد تک ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران7 ہزار834 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے ایک ہزار 153 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کورونا کی کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں جب کہ این سی او سی نے بھی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔