ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے؟ فیصلہ آج متوقع

کورونا کے بڑھتے کیسز پر نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا آج اہم اجلاس ہوگا جس میں مستقبل کے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں کاروبار کھلے یا بندر کھنے، شادی ہالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے متعلق فیصلے ہوں گے۔ اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے دفعہ ایک سو اٹھاسی کا نفاذ کیے جانے کا امکان ہے۔

دفعہ ایک سو اٹھاسی کے تحت کورونا کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار863تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار471 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد33 ہزار70ہے اور 5 لاکھ 83ہزار538 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

لک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں