وفاقی کابینہ نےکورونا کی 2 ویکسینز کی قیمتِ فروخت کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نےکورونا وائرس کی 2 ویکسینز کی قیمتِ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے روسی ویکسین ‘اسپوٹنک V’ اور چینی ویکسین ‘ کین سائنو کی ویکسین’ کی سیل پرائس مقرر کرنےکی منظوری دی ہے۔

کابینہ نے دونوں ویکسینزکی قیمت فروخت کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی دو خوراکوں کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ کین سائنو کی ویکسین کے فی انجیکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نجی کمپنی کی جانب سے منگوائی گئی کورونا ویکسینز کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

خیال رہے کہ روس اور چین سے نجی شعبے کے ذریعے ویکسین درآمد کی جارہی ہے

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں