پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد سے متعلق 20 مارچ تک کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 20 مارچ تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 90 ہزار 130 ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد معمر افراد کو بھی ویکسین لگائی گئی ہے۔
اب تک جن افراد کو کورونا ویکسین لگی ہے ان میں سے بہت کم کیسوں میں ویکسین لگوانے والے افراد نے سر درد، متلی اور ہلکے بخار جیسی معمولی علامات کی شکایات رپورٹ کروائی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے نجی کمپنیوں کو بھی کورونا ویکسین فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔