گوجرانوالہ میں اغوا کے بعد 9 سالہ بچی سے 2 افراد کی اجتماعی زیادتی،ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،سی پی او، سرفراز احمد

گوجرانوالہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں 2افراد نے 9 سالہ بچی سے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شہزادہ شہید کالونی کے رہائشی فیضان اور علی نے کمسن (م)کو اغوا کیا اور ایک گھر میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا ،شور سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اورملزموں کو موقع پر ہی دبوچ لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم فیضان اور علی نے بچی کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ۔میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ملزموں کیخلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں