گوجرانوالہ میں بیٹے نے بات نہ ماننے پر اپنے ہی باپ کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار شخص کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ،بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا ،ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ۔ چند روز قبل پیپلز کالونی کے رہائشی غلام مرتضیٰ کو سیٹلائٹ ٹائون کی ایک سنسان گلی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور مقتول کے تمام دوستوں سے تفتیش کی گئی اس دوران مقتول کا ایک بیٹا نعمان بھی پولیس کیساتھ قاتل کو ڈھونڈنے کیلئے پیش پیش تھا ۔ایس ایچ او عنصر موہل نے بتایا کہ شک گزرنے پر جب مقتول کے بیٹے نعمان سے تفتیش کی گئی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس ہی نے اپنے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ملزم نے بتایا کہ والدین کسی بھی معاملے میں اسے اہمیت نہیں دیتے تھے اور ہر وقت ڈانتے رہتے تھے جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے والد کو قتل کر دیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں