6 پاکستانی شہری بیرون ملک بیچ سمندر میں پھنس گئے

کراچی کے6 شہری بیرون ملک سمندر میں بحری جہاز میں پھنس گئے، محصورین کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ کھلے سمندر میں جہاز کے دونوں انجن بند ہوگئے ہیں۔

بحری جہاز میں محصور دلدار خان کے بیٹے اسد اللہ خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 15 ستمبر کو ان کے والد سمیت کراچی کے 5 رہائشی بذریعہ ایجنٹ دبئی بحری جہاز میں بطور لوڈرکام کرنےگئے تھے۔

اسد اللہ کے مطابق جہاز عمان سے مصر کی جانب رواں دواں تھا کہ بیچ سمندر میں جہاز کے دونوں انجن بند ہوگئے اور گزشتہ 15 روز سے جہاز سعودی عرب اور سوڈان کے بیچ سمندر میں رکا ہوا ہے اور کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوچکا ہے اور جہاز کے ڈوبنے کا بھی خدشہ ہے۔

سماجی رہنما انصار برنی نے بھی متعلقہ حکام سے بھی پاکستانیوں کی مدد کرنے کی اپیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں